لاڈرہل میں بارش کی پیشگوئی، پاکستان کے ایونٹ سے آؤٹ ہونے کا خدشہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شیڈول آئندہ میچز کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے بعد پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر پہلے ہی مرحلے تک محدود دکھائی دینے لگا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں اگلے چند روز میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاڈرہل میں بارش اگر مگر پر منحصر پاکستان ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔پاکستان کو اس ایونٹ میں رہنے کیلئے اپنا آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف لارڈ ہل کے ہی میدان میں کھیلنا ہے جبکہ اس سے قبل امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ بھی 14 جو کو اسی میدان میں شیڈول ہے جس میں امریکی شکست پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچانے میں راہ ہموار کرسکتی ہے۔ لیکن یہاں انتہائی پریشان کن صورتحال یہ ہے کہ ان دونوں ہی میچز کے دوران موسلادھارا بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔امریکہ اور آئرلینڈ کے میچ میں بارش کے 91 فیصد امکانات بتائے جارہے ہیں جبکہ 16 جون کو شیڈولڈ پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ میں بھی بارش کے 47 فیصد چانسز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن