لاہور(نامہ نگار)ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے محرم الحرام کے سلسلہ میں شاد باغ سرکل میں امن کمیٹی کے ممبران اور منتظمین جلوس و مجالس سے ملاقات کی۔میٹنگ میں ڈی ایس پی آصف ،ایس ایچ او شاد باغ رانامظہر حسین، ایس ایچ او مصری شاہ رومان اقبال،ایس ایچ او عرفان چدھڑ دیگر افسران سمیت اہل علاقہ کے تاجر ، سماجی رہنما و دیگر اکابرین کی شرکت کی۔ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ میٹنگ میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات اور درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکا ء میٹنگ نے محرم الحرام کے حوالہ سے سکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل تمام تر انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائیگا۔