لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے بل بورڈز اور سائن بورڈز نہ اتارنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر ان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سڑکوں سے بل بورڈز ہٹانے کے لیے فیصلہ جاری کر دیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے باوجود بل بورڈز اور سائن بورڈز نہیں ہٹائے گئے، بل بورڈز کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ حکومت کو فوری طور پر بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا جائے۔