لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم یونٹ عمران کشور نے کہا ہے کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف لاہور نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے وارداتوں میں ملوث 46 گینگز کو گرفتار کیا‘46 گینگز کے کل 598 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک ارب ستائیس کروڑ 50 لاکھ اسی ہزار روپے نقدی اور لوٹا ہوامال برآمد کیاہے۔ملزمان سے 128 کاریں5497 موٹر سائیکلیں اور 289دیگر وہیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے سپرد کی گئیں۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے 6026 مقدمات ٹریس کرکے ملزمان چالان کئے،اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے 68 عدد نان کسٹم وہیکل جن کی مالیت 39 کروڑ 56 لاکھ روپے بنتی ہے برآمد کرکے کسٹم حکام و متعلقہ پولیس کے حوالے کیا۔
اینٹی وہیکل لفٹنگ کی کارروائیاں 46 گینگز کے 598ملزم گرفتار
Jun 12, 2024