لاہور(نامہ نگار) چائنیز اور غیر ملکی افراد کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے پیشِ نظر ایس پی یو ہیڈ کوارٹر مناواں لاہور میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے کی اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز عثمان اعجاز باجوہ اور حساس اداروں کے افسران کی شرکت کی۔ دوران ملاقات پنجاب میں غیر ملکیوںکے سکیورٹی امور زیر غور آئے۔ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے کہا کہ غیر ملکیوں سمیت تمام چائنیز کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ فارنرز کی سکیورٹی، رہائش گاہوں، دفاتر، ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی انتہائی جانفشانی سے سر انجام دے رہا ہے۔ فارنرز کی سکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جا رہی۔