لاہور(نامہ نگار)شادباغ میں 12سالہ بچہ موٹر سائیکل چلانے کا شوق پورا کرنے کے لئے موٹر سائیکلیں چوری کرنے لگا۔شہری نے ریسکیو 15 پر کال کی کہ میری موٹر سائیکل کوئی چوری کر کے لے گیا ہے۔شاد باغ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔کیمروں کی مدد سے پتہ چلا کہ کم عمر بچہ موٹر سائیکل لیکر گیا‘شامک نامی 12 سالہ بچہ گلی میں کھڑی موٹر لیکر جاتا اور پیٹرول ختم ہونے پر وہیں چھوڑ دیتا ہے۔شاد باغ پولیس نے موٹر سائیکل تلاش کر کے اصل مالک کے سپرد کی اوربچے کو وارننگ اور سمجھا بجھا کر بحفاظت اسکے والدین کے سپرد کیا۔ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔بچوں سے محبت سے پیش آئیں اور اچھی تربیت کریں۔
12سالہ بچہ موٹر شوق پورا کرنے کیلئے موٹر سائیکلیں چوری کرنے لگا
Jun 12, 2024