لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر سے خواتین کی 18 ہزار 705 شکایات موصول ہوئیں۔ایک ہزار 482 کیسز میں تفتیش کا عمل جاری،1ہزار948 کیسز کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔خواتین کی شکایت پر1ہزار 524 کیسز کی ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔50 دنوں میں گھریلو جھگڑے کی 228،بچوں سے زیادتی کی67،ہراسمنٹ 186 ایف آئی آر درج کروائیں گئیں۔خواتین سے زیادتی کی 223،اقدام قتل80،قتل کی41 اور تیزاب گردی6 ودیگر 339 ایف آئی آر درج کروائیں گئیں۔کْل کیسز میں سے 13 ہزار 751 کیسز کو فریقین کے مابین صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا۔ خواتین اپنے مسائل کے حل کیلئے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے روزانہ کی بنیاد پر راہنمائی حاصل کررہی ہے۔ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نے ہراسگی ،گھریلو تشدد، لڑائی جھگڑا، گھریلو ناچاقی سمیت دیگر مسائل کی شکایت درج کروائیں۔خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے مراحل میں راہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔خواتین کسی بھی وقت 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن‘ خواتین کی 18 ہزار 705 شکایات موصول
Jun 12, 2024