بے جا نوٹسز ٗ ایف بی آر   افسر ٹیکس دہندگان میںبداعتمادی پیدا کر رہے :عامر قدیر

لاہور( کامرس رپورٹر)ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے افسر  بے جا نوٹسز کا اجراء کر کے ٹیکس دہندگان میں خوف اور بداعتمادی کی فضا ء پیدا کررہے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے گھبراکر چور راستے تلاش کرتے ہیں۔ المیہ یہ ہے ایف بی آر کے افسران بنکوں کی ملی بھگت سے کسی قانون کو خاطر میں لائے بغیر رقوم ٹرانسفر کرا لیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ٹیکس بار   ممبران پر مشتمل وفد سے گفتگو میں  کیا۔اس موقع پر بابر نیاز،سلیم احمد،اعظم شاہ،شہباز احمد ،سمر تارڑ،ندیم چودھری ،افتخار احمد،ارشدلائیک،مغیث احمد و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن