تاجر دوست سکیم میں ٹیکس کا نظام سادہ اور آسان  بنایا جائے:ذکی اعجاز

Jun 12, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں ایف بی آر تاجر دوست سکیم سے متعلق خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے کہاکہ اس سکیم کے کامیاب نفاذ کیلئے   تاجروں کی رائے اور مسائل کو مدنظر رکھا جائے۔مشاورت سے نہ صرف پالیسیز کی افادیت میں اضافہ ہوگا بلکہ تاجروں کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔  تاجر دوست سکیم میں ٹیکس کا نظام ٗ ٹیکس ریٹرن کا طریقہ کار آسان بنایا جائے ۔تاجروں ، صنعتکاروں کو مراعات دی جائیں۔ بجلی ، گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے ساتھ ہی تاجر دوست سکیم کے تحت ماہانہ ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی ضرورت پر نظرثانی کی جائے۔ چیف کوآرڈی نیٹر ٹو پرائم منسٹر برائے ایف بی آر (تاجر دوست سکیم) محمد نعیم میر اورچیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور احمد شجاع خان نے تاجروں کو بریفنگ دیتے کہاکہ ایف بی آر نے سکیم میں تاجروں کیلئے رجسٹریشن کا آسان طریقہ کار متعارف کروایا ہے،سادہ ٹیکس ریٹرن بنادی گئی ہیں، تاجر   بھر پور فائدہ اٹھائیں۔احمد شجاع خان نے مزید کہاکہ تاجر برادری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں