سٹاک مارکیٹ میں مندا، سرمایہ کاروں کے 99ارب روپے ڈوب گئے

Jun 12, 2024

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج پھر مندی رہی۔ انڈیکس 500پوائنٹس  اضافے سے74ہزار سے 300پوائنٹس کی دوری پر تھاکہ منفی رجحان غالب آگیااورمارکیٹ 72500 پوائنٹس کی سطح پر نیچے آکربند ہوئی۔ سرمایہ کاروں کو99ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ61.02فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔گزشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس  663.07پوائنٹس کمی  کے بعد 72589.49پوائنٹس پر بند ہوا ، کے ایس ای30انڈیکس 263.64پوائنٹس کمی سے 23136.87پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47153.84پوائنٹس سے کم ہو کر 46677.02 پوائنٹس ہو گیا۔ مارکیٹ سرمائے میں99ارب 64کروڑ37لاکھ97ہزار105روپے کی کمی ہوئی۔سرمائے کا مجموعی حجم کم ہو کر 97کھرب 54ارب 66کروڑ 96لاکھ 67ہزار 212 روپے رہ گیا۔ منگل کو11ارب روپے مالیت کے37 کروڑ25 لاکھ238ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ 

مزیدخبریں