لاہور(لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری، آرٹس اینڈ کلچرل ہیریٹیج کے زیر اہتمام گزشتہ روز الحمرا آرٹ گیلری میں جامعہ کے طلباء کے فن پاروں کے لئے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا، 11 سے 13جون تک جاری رہنے والی اس نمائش میں گرافک ڈیزائننگ کے 60طلبہ و طالبات کے فن پاروں کی نمائش کی گئی جنہیں عام شہریوں، ماہرین فنون لطیفہ اور آرٹسٹوں نے خوب سراہا۔ نمائش کے آغاز پر ایک افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید نے کی جبکہ مہمان خصوصی پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، رسول کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید نے کہا کہ یونیورسٹی کے شعبہ فنون لطیفہ نے قلیل عرصہ میں تیز ترین ترقی کی ہے۔
الحمرا آرٹ گیلری میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے طلباء کے فن پاروں کی نمائش
Jun 12, 2024