لکی مروت حملہ کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے: بیگم بیلم حسنین

 لاہور (لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی  شہادتوں پر افسوس ہے دہشت گردی کا خاتمہ بہت ضروری ہے بارودی سرنگ میں دھماکہ افسوسناک ہے سکیورٹی کے حالات کو ہر حال میں بہتر بنانا پڑے گا. انہوں نے کہا کہ لکی مروت میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے دفاع کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ہماری فوج مشرف دور سے قربانیاں دے رہی ہے بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ گھناونی سازش ہے اس کا ازالہ ہونا ضروری ہے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ ایسی گھناونا فعل نہ ہو انہوں نے وزیراعظم اور وزیراعلی کے پی کے سے اپیل کی کہ وہ اس واردات میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور شفاف تحقیقات کروائیں کیونکہ یہ پاکستان کا قومی نقصان ہے بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ  فورسز کی جان و مال کی حفاظت ضروری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن