مارکیٹوں میں  مینجمنٹ باڈی کی ضرورت ہوتی ہے ، صدر کی نہیں  صدر مسلم لیگ(ن) ہانگ کانگ

لاہور(نیوز رپورٹر) صدر مسلم لیگ(ن) ہانگ کانگ عمران خان نے کہا ہے کہ  ترقی یافتہ ممالک کی مارکیٹوں میں   کوئی صدر ہوتا ہے ۔پاکستان میں  جس کے پاس چار پیسے  ہوں وہ قمیض کے ساتھ واسکٹ پہن لیتا ہے اور لوگ اسے لیڈر سمجھ لیتے ہیں ۔ایسا لیڈر   اپنے کاروباری معاملات سیدھے کروا لیتا ہے اور باقی تاجروں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھتا ہے۔ پاکستانی تاجروں کو یہ بات سمجھ کیوں نہیں آتی کہ مارکیٹوں میں  مینجمنٹ باڈی کی ضرورت ہوتی ہے ، صدر کی نہیں۔   پاکستان کے علاوہ کسی بھی ملک میں آپ کو واسکٹ والا چودھری نہیں ملے گا ، لہٰذا پاکستانی تاجر  اپنے مسائل خود حل کریں  نا کہ انکے پیچھے لگ کر اپنے کاروبار کا نقصان کریں۔

ای پیپر دی نیشن