محکمہ زکوٰۃ وعشر کے دفاتر کیلئے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز تقسیم کرنے کی  تقریب

لاہور (خصوصی نامہ نگار)دفتر ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب میںزکوٰۃ کی نگرانی پراجیکٹ کے تحت گزشتہ روز محکمہ زکوٰۃ وعشر کے دفاتر کیلئے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیکر ٹری برائے حکومت پنجاب، محکمہ زکوٰۃ وعشر میاں ابرا ر احمد نے بطور مہمان خاص  شرکت کی۔ سیکرٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب نے ضلعی، ڈویژنل اور ہیڈ کوارٹر کے افسروں سے خطاب کرتے  کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کی روشنی میں محکمہ زکوٰۃ وعشر بھی مستحقین زکوٰۃ ، چیئرمین ضلعی و مقامی زکوٰۃ کمیٹی ہائے کے ڈیٹا کو اس پراجیکٹ کے ذریعے ڈیجیٹائز کر رہا ہے جس سے مستحقین اور زکوٰۃ حاصل کرنے والے ادارہ جات کی مانیٹرنگ و انسپیکشن کو مو ثر بنا یا جائے گا۔ تمام افسران   زکوٰۃ فنڈز کی100  فیصد تقسیم کو یقینی بنائیں۔ بعد ازاں سیکر ٹری زکوٰۃ نے آفیسر ز میں لیپ ٹاپ و کمپیوٹر تقسیم کیے۔ ڈپٹی سیکر ٹری زکوٰۃ،ڈاکٹر عثمان طارق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن