لاہور (نیوز رپورٹر) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان وپنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفیٰ سندھو ،آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، ظفر جمال ودیگر نے کہا کہ مہنگائی نے اساتذہ و ملازمین کی زندگیاں اجیرن بنارکھی ہیں۔ انکم ٹیکس میں اضافہ ملازمین کو زندہ درگور کرنے مترادف ہوگا۔ ملک میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس ملازمین ادا کرتے ہیں لیکن بجٹ میں مراعات ٹیکس چورں کو دی جاتیں ہیں ،لہذا آج 12 جون کو وفاقی بجٹ کے موقع پر ملازمین کش پالیسیوں ، معاشی استحصال اور نا انصافیوں کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دینگے ۔ چودھری سرفراز نے مطالبہ کیا کہ حکومت تنخواہوں ، پنشن اور الائونسز میں 100 فیصد اضافہ کرے ، انکم ٹیکس میں کمی کی جائے، ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت کا خاتمہ کیا جائے۔