لاہور(نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کے تعاون سے اور چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر فیصل کی خصوصی کاوش سے گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد میں ٹی بی کا فری کیمپ لگایا گیا۔جس میں ٹی بی کے مریضوں کا مفت چیک اپ ،ایکسریز کے ساتھ ساتھ تمام ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔اس فری ٹی بی کیمپ کو معروف چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر فرزند علی نے سپروائیز کیا۔ کیمپ میں آنے والے تمام ٹی بی مریضوں کا مکمل چیک اپ کیا گیا اور ان کو تمام ضروری ادویات بھی دی گئیں۔ ڈاکڑر فرزند علی نے بتایا کہ ہم حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں انہوں نے اس فری کیمپ کے انعقاد میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور معاشرہ سے ٹی بی کے مرض کے خاتمہ کیلئے جاری کاوشوں کو سراہا۔
پنجاب حکومت کے زیراہتمام گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد میں فری ٹی بی کیمپ
Jun 12, 2024