حکومت سکولوں سے باہر بچوں کو واپس لانے کے اقدامات کر رہی:رانا سکندر حیات

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرقیادت  حکومت سکولوں سے باہر بچوں کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔تقریب میں  پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن  کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شاہد سرویا، رکن پنجاب اسمبلی آمنہ حسن شیخ،پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے ڈاکٹر ناصر محمود،ڈاکٹر عظمی یوسف، لمزیونیورسٹی کی ڈاکٹر جیسیکا،ڈاکٹر عباس رشید اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی ڈاکٹر عفاف   موجود تھیں۔صو با ئی وزیر تعلیم نے کہا  "نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ کے نتائج حوصلہ افزا ہیں لیکن مزید کوششوں کی ضرورت ہے ۔ پی اے سی اور پی آئی ای کے درمیان کیمبرج  پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کی تکنیکی مدد کیساتھ باہمی تعاون کی کوششیںتعلیمی اصلاحات میں ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کی اہمیت کو واضح کرتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن پر زور دیا کہ سکول سے باہر بچوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اقداما ت کرے ۔نادرا ڈیٹا سے سرکاری و نجی سکولوں ،مدارس کی پہلی مردم شماری میں رکاوٹوں کی نشاندہی ٗ ہدف کا حل نافذ کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...