لاہور (لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نےECAT-2024(Phase 2) نتائج کا اعلان کر دیا ۔پنجاب کالج اور STEP Prepکے ہونہار طالبعلم ریان جمشیدنے 400 میں سے 363نمبرز حاصل کر کے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ریان جمشید نے پنجاب کالج میں پری انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور ECATکی تیاری STEP Prepکے پلیٹ فارم سے کی جو انٹری ٹیسٹ کی تیاری کروانے کیلئے پنجاب کالجزکا ہی ایک پروگرام ہے۔ طالبعلم ریان جمشید نے کامیابی کو والدین کی دعائوں اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی اور اپنی محنت کا صلہ قرار دیا۔
ECAT-2024(Phase 2) نتائج Prep STEP اور پنجاب کالج کے طالبعلم کی پہلی پوزیشن
Jun 12, 2024