قصور (نمائندہ نوائے وقت) خواتین پر تشدد کی وائرل ہونیوالی ویڈیو پر ڈی پی اوقصور نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو کی انکوائری کا حکم دیا اور رضاکار نعیم کو حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ الہ آباد پولیس نے قبضہ کی کوشش ناکام بنانے کے لیے ریڈ کیا تو رضاکار نعیم نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر ڈی پی او قصور محمد عیسٰی خاں نے سخت نوٹس لیا،ڈی پی او قصور کا کہنا تھا کہ کسی بھی تھانہ میں بطور ٹاؤٹ یا رضا کار کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا،ایس پی انویسٹی گیشن وائرل ویڈیو کی انکوائری کررہے ہیں۔