شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)استحکام پاکستان پارٹی یوتھ ونگ کے ضلعی صدرمیاں تیمور خالد نے لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے دھماکہ میں تباہ ہونے اور اس کے نتیجہ میں سات جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر محفوظ کرنے کیلئے مسلسل مذموم کارروائیاں کررہے ہیں جنہیں ہمارے فوجی جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ناکام بنا رہے ہیں ہمیں اپنے فوجی جوانوں پر فخر اورناز ہے جو ہمارے کل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا آج قربان کررہے ہیں، پاکستان دشمن قوتیں غیور عوام کو خوفزدہ کر کے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں جنہیں اپنے ان مذموم عزائم میں کبھی کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔