شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ عید الالضحیٰ کا تہوار بھائی چارے ایثار اور غریب نوازی کاپیغام لیکر آتا ہے وہ افراد جو سال بھر دو وقت کی روٹی کیلئے ترستے ہیں ان کو بھی اس مذہبی تہوار پر پیٹ بھر کر گوشت کھانا نصیب ہوتا ہے یہ تہوار حقیقی معنوں میں ان پسے ہوئے افراد کیلئے خوشیوں کا وسیلہ ثابت ہوتا ہے۔