سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ امن کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائیگا،ہماری بہادر فورسز نے امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جسے قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی، لکی مروت میں پیش آ نے والے دہشتگردی و اقعہ کی بھر پور مذ مت کر تے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے وطن عزیز پر جانیں قربان کر کے ثابت کر دیا کہ و طن کے دفاع کیلئے جان کی کو ئی اہمیت نہیں ، افواج پاکستان کے افسر اور جوان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، ساری قوم اپنے فوجی جوانوں کے ساتھ ہے۔
امن کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائیگا: عرفان الحسن بھٹی
Jun 12, 2024