سیالکوٹ+ سمبڑیال+ اوکاڑہ+ ساہیوال (نمائندگان) مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ چورستہ میاں خاں کی حدود آبادی فرید نگر کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جبکہ اس دوران دو خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ سیالکوٹ‘ سمبڑیال کے علاقہ میں بیگووالہ پولیس گشت پر تھی‘ نامعلوم ملزمان خطرناک ملزم کو چھڑا کر فرار ہو گئے۔ دوطرفہ فائرنگ شروع ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں خطرناک ملزم راجہ رمیز مسیح ساکن نواب پورہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ دریں اثناء تھانہ ہڑپہ کی حدود میں نواحی گائوں 101/6-ARمیں 2 ڈاکو واردات کیلئے گھوم رہے تھے کہ پولیس نے گھیرائو کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ اس دوران ایک ڈاکو مارا گیا جس کی شناخت ساجد عرف سجی کے نام سے ہوئی۔