ہائیکورٹ‘ پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی کی ضمانت منظور 

Jun 12, 2024

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس سلطان تنویر نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی در خواست ضمانت منظور کرلی،عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد خان بھٹی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور ان کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کیخلاف پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتیوں کا  مقدمہ درج کررکھا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے اسی مقدمہ میں چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں