قصور میں پولیس نے پی ٹی آئی ورکرزکنونشن ناکام بنادیا  

قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور پی ٹی آئی قصور ضلعی سیکٹری ایٹ کاورکر کنونشن۔قصور پولیس کا تحریک انصاف کے کنونشن کو ناکام بنانے کے لیے دفتر کا گھیرااؤ،پولیس کی بھاری نفری کے سڑک پر گاڑیاں کھڑی کرکے ضلعی دفتر کو جانیوالے راستوں بند کردیا تھا۔پولیس کے ساتھ ساتھ قیدیوں والی گاریاں بھی ضلعی دفتر کے باہر کھڑی کی گئیں،ضلعی صدر محمد سلیم مہر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پولیس کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے بانی پی ٹی آئی نے ملک کے عوام اور خاص طور پر نوجوانوں میں شعور بیدار کیا ہے پی ٹی آئی اپنے حقوق کی آئینی جنگ لڑتی رہے گی اور اس سے دستبردار نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن