شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ ہتک عزت قانون پر اعتراض کرنے والے متبادل پیش کریں۔ اپنی پسند کی سیاسی جماعت کے حق میں اور مخالف سیاسی جماعت اور اس کے اکابرین کیخلاف اخلاق سے گری ہوئی نازیبا تجزیے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہتک عزت کے پرانا قانون پر کئی کئی سال فیصلہ نہیں ہوتا جس سے فیک نیوز سے متاثر ہونے والا شخص شدید ذہنی کوفت کا شکار ہوتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام پریس کلب اپوزیشن اور حکومت پر مشتمل کمیٹی بنا کر ہتک عزت قانون کو موثر بنایا جائے اور یہ کمیٹی ایک ماہ کے اندر اندر اپنی سفارشات اسمبلی میں پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا بے لگام گھوڑا بن چکا ہے جہاں کسی شریف شہری کی عزت محفوظ نہیں ہے۔
ہتک عزت قانون کے معترضین متبادل پیش کریں: اختر ڈار
Jun 12, 2024