دہشتگردی‘ دراندازی‘  پاکستان کیساتھ حل چاہتے ہیں: بھارتی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے پھر ہرزہ سرائی کرتے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ  برسوں پرانے دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتا ہے جس میں دراندازی بھی شامل ہے۔ حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات پر اپنی پالیسی کھل کر بیان کی۔ نومنتخب وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی ہدایت پر خطے میں خارجہ پالیسی ‘‘پڑوسی سب سے پہلے’’ کو اپنا رکھا ہے لیکن چین اور پاکستان کے ساتھ مسائل  تعلقات کی نوعیت مختلف تھے۔ خیال رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے رابطے ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مودی کو تیسری بار حکومت بنانے پر مبارکباد دی تھی۔ بھارتی وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا کہ اْن کے ساتھ کچھ سرحدی مسائل ہیں اور ہماری توجہ اس بات پر ہوگی کہ انہیں کیسے حل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن