ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ بھیڑوں میں 40 لاکھ کا اضافہ ہوا، اقتصادی سروے 

Jun 12, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مالی سال 2023-24ء کا اقتصادی سروے جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی اور سال 2021-22ء میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی۔ اقتصادی سروے کے مطابق دو سال میں گدھوں کی تعداد میں دو لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا اور ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی۔ اونٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوا جبکہ ایک سال میں بکریوں اور بکروں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ کا اضافہ ہوا اور بھیڑوں کی تعداد میں ایک سال میں 40 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں