پنجاب شرح خواندگی 66.3‘ سندھ 61.8‘ خیبر پی کے 55.1‘ بلوچستان  میں 54.5 فیصد‘ اقتصادی سروے

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) ملک کے اندر خواندگی کی شرح 62.8 فیصد ہے۔ مردوں میں شرح خواندگی 73.4 فیصد اور خواتین میں 51.9 فیصد ہے۔ سروے کے مطابق رورل اور شہری دونوں علاقوں میں شرح خواندگی میں اضافہ ہوا۔ پنجاب میں شرح  خواندگی 66.3 فیصد، سندھ میں 61.8 فیصد، کے پی کے میں 55.1 فیصد اور بلوچستان میں 54.5 فیصد ہے۔ 32 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں جن میں سے، 27 فیصد لڑکے اور 37 فیصد لڑکیاں ہیں۔ مالی سال کے دوران حکومت نے 69.7 ارب روپے ایچ ای سی کے لیے رکھے جس سے 169 ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے، 10 ارب روپے وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کے لیے رکھے گئے، سال کے دوران وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کے لیے تعلیم کے لیے اخراجات جی ڈی پی کے 1.5 فیصد کے مساوی تھے، مجموعی طور پر 1251 ارب روپے تعلیمی مقاصد کے لیے خرچ کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن