راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے، دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز بارودی سرنگ دھماکے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوئے تھے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔