کامونکی(نمائندہ خصوصی)نشہ کے تنازعہ پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے دو دوستوں کو شدید زخمی کردیا، بتایا گیا ہے عمران سکنہ پاک ٹاؤن کا گزشتہ روز نشہ کے تنازعہ پر اپنے ساتھیوں چالیس سالہ آصف اور پینتیس سالہ ندیم بھلر سے جھگڑا ہوگیا، جس پر مشتعل ہوکر اس نے فائرنگ کرکے دونوں کو شدید زخمی کرتے ہوئے فرار ہوگیا،سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔