گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) اوباش نے گھر میں گھس کر خواتین اور مردوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے متاثری خاندان کیخلاف الٹا مقدمہ درج کرکے نوجوان کو حولات میں بند کر دیا ، بتایا گیا ہے کہ کوٹ حبیب اللہ کے رہائشی کے گھر اوباش داخل ہو گئے جنہوں نے گھر میں موجود خواتین اور مردوں کو تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، اس دوران چیخ و پکار کی آوازیں سن کر اکٹھے ہونیوالے محلے داروں نے ملزمان سے انکی جان چھڑائی ،گھر کے اندر داخل ہو کر ہاتھا پائی کرنے کے تمام مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں عکس بند ہو گئے ۔