گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئر مین ٹریول ایجنسیز ایسوسی ایشن رانا مدثر نذر خاں ایڈووکیٹ نے لکی مروت میںپاک فوج کے کانوائے پر بارودی حملے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ وافسوس کااظہاراور اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ، کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت تمام شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائیگاپوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔