ڈاکٹر رحمان سلیمان کو ایم ایس تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں کا اضافی چارج دے دیا گیا

Jun 12, 2024

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ڈاکٹر رحمان سلیمان ڈی ایم ایس کو میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے یاد رہے کہ ڈاکٹر مقصود ظفر مان کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد تعینات ہونے سے مذکورہ سیٹ خالی تھی مریضوں کو علاج معالجہ کی بروقت سہولیات کی فراہم کیلئے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی تعیناتی انتہائی ضروری تھی عوامی حلقوں نے سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر معیز منصور کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

مزیدخبریں