قلعہ دیدار سنگھ: عید کی آمد، دکانداروں کی من مانیاں‘ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر 

قلعہ دیدار سنگھ(چوہدری حسیب پندھیر سے)عید قرباں کی آمد آمد، مہنگائی کاجن بوتل سے باہر نکل آیا،گراں فروشوں نے اشیاء خوردونوش کے من مانے ریٹ مقرر کردیئے، انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی۔تفصیلات کے مطابق عید قرباں میں چند دن باقی ہیں گراں فروشوں نے اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر لیا، خاص طور پر خشک، سبز مصالحے ، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک، سبز مرچ اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کے من مانے ریٹ مقرر کرلیے ہیں۔شہریوں کا’’نوائے وقت’’سروے کے دوران کہناتھاکہ قلعہ دیدار سنگھ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں پہلے ہی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہیں اور گراں فروشوں نے خود ساختہ مہنگائی کرکے غرباء سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔انہوں نے ارباب اختیارسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن