اسلام مذہبی رواداری ‘ امن وامان کا درس دیتا ہے:سند س ارشاد 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سند س ارشاد نے کہا ہے کہ علمائے کرام ، شہری اور سول سوسائٹی کے دیگر تمام سرکردہ افراد عید الاضحی کے موقع پر امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کریںکیونکہ دین اسلام بھی ایک دوسرے سے پیار محبت ، مذہبی رواداری اور امن وامان کا درس دیتا ہے ۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے عید کے موقع پر امن و امان سمیت صفائی ستھرائی ، قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اُٹھانے کے لیے خصوصی طور پر انتظامات کرینگی۔ شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ جانوروں کی آلائشیں جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے میونسپل کمیٹی کے سینٹر ی ورکرز کے سپر د کریں تا کہ کسی بھی علاقے میں گندگی اور تعفن پیدا نہ ہو سکے۔ قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے اور اس کی خریدو فروخت صرف ایسے مدارس ، دینی مذہبی و سماجی تنظیمیں کرسکیں گی ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ ڈی پی او فیصل گلزار ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین ، مقامی علمائے کرام ، مسیحی برادری کے نمائندے اور کمیٹی کے دیگر اراکین اجلاس میں شریک تھے ۔

ای پیپر دی نیشن