متفقہ بیانیہ انتہا پسندی سے نجات دلانے کیلئے چھتری ہے:علامہ پیر خالد حسن

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )متفقہ بیانیہ پیغام پاکستان قوم کو انتہا پسندی سے نجات دلانے کیلئے چھتری مہیا کرتا ہے،تمام مکاتب فکر انتشار نہیں امن و محبت کا راستہ اپنائیں،ان خیالات کا اظہار ممبران امن کمیٹی اور دیگر علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی،حاجی محمد یوسف کھوکھر،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،حافظ گلزار احمد آزاد،الحاج سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ شہباز رسول،مولانا عثمان غنی بٹ،سید منیر حسین شاہ نقوی،حافظ عدیل عارف،ریاست علی وڑائچ،وقاص چیمہ نے پیغام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کا خاتمہ معاشی و معاشرتی نقا کیلئے ناگزیر ہے،افواج پاکستان نے ہر دور میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے،پاک فوج کے جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک و قوم کی حفاظت کر رہے ہیں۔ پاکستان کے استحکام اور امن و سلامتی کیلئے منبر و محراب ہر سطح پر اپنا کردار ادا کریں گے۔موجودہ حالات میں امن و برداشت رواداری کی بیحد ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...