راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)وفاقی بجٹ میں پاکستان کے عام آدمی کو ریلیف دیا جائے تا کہ اسکی زندگی آسان ہو سکے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں غریب مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے۔ہوشربا مہنگائی کا طوفان برپا ہے ۔بجلی گیس کے بل عوام پر قیامت ڈھا رہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ سسکتی مائیں بھوک سے بلکتے بچوں سمیت خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے مجبورہے۔یہ وقت ہے کہ حکومت دکھی عوام کے زخموں پر مرہم رکھے اور ایسا عوامی بجٹ پیش کرے جس سے عوام کے دکھوں کا مداوا ہو سکے اور وہ سکھ کا سانس لے سکییں۔