راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پیپلز یونٹی اف پی آئی اے ایمپلائز یونین راولپنڈی /اسلام اباد کی ایگزیکٹیو باڈی کا اہم اجلاس یونین کے صدر رمضان لغاری کی زیر صدارت منعقدہوا اجلاس میں متفقہ طور پر پی ائی اے کی مجوزہ نچکاری کو مکمل طور پر مسترد کیا اور نجکاری کے خلاف 12 جون کو اسلام اباد میں پارلیمنٹ کے سامنے دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کا اعلان کیا اجلاس میں متفقہ طور پر پاک پی ڈبلیو ڈی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی ائی اے کی نجکاری کے خلاف مشترکہ طور پر 12 جون کو شہید ملت سیکرٹیریٹ سے احتجاجی جلوس پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کے لیے دن دو بجے روانہ ہوگا ۔
نجکاری کے خلاف آج پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاج کرینگے،رمضان لغاری
Jun 12, 2024