یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ای کیٹ فیز2کے نتائج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(خبر نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نےECAT-2024(Phase 2)  نتائج کا اعلان کر دیا ۔پنجاب کالج  اور STEP Prepکے ہونہار طالب علم ریان جمشیدنے کل 400نمبرز میں سے 363نمبرز حاصل کر کے صوبہ بھر میں مجموعی طور پرپہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ریان جمشید نے پنجاب کالج میں پری انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور ای کیٹ کی تیاری STEP Prepکے پلیٹ فارم سے کی ۔جو انٹری ٹیسٹ کی تیاری کروانے کے لیے پنجاب کالجزکا ہی ایک پروگرام ہے۔ریان جمشید نے اپنی کامیابی کو  والدین کی دعائوں، اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی اور اپنی محنت کا صلہ قرار دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن