وزلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن،مقامی حلقے برہم 

 کلرسیداں(نامہ نگار)مقامی حلقوں نے ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن اور غیر تجربہ کاری پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ پی بی سی اور قومی کرکٹ ٹیم نہ صرف قومی خزانے پر بوجھ ہیں بلکہ یہ ملک کی بدنامی اور کروڑوں شائقین کی مایوسی کا موجب ہیں انہوں نے کہا کہ سالہا سال سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے لاکھوں کی تنخوائیں اور مراعات لینے والے یہ لوگ قومی خزانے پر بوجھ ہیں ہمارے کھلاڑی انتہائی غیر تربیت یافتہ ہیں یہ ملک کے لیئے پیسوں کے لیئے کھیلتے ہیں دنیا بھر کی ٹیمیں کھیل میں جان لگا دیتی ہیں مگر پاکستان کرکٹ ٹیم کھیل کے تمام شعبوں میں مکمل ناکام ہے ان ناتجربہ کار اور غیرذمہ دار کھلاڑیوں کے عمل سے کروڑوں کی دل شکنی ہوئی ہیں اگر کھلاڑی خود کھیلنے کی صلاحیت سے محروم ہوں تو انہیں کروڑوں لوگوں کی دعائیں شکست سے بچا نہیں سکتیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی سی بی اور قومی کرکٹ ٹیم کو مکمل ختم کرتے ہوئے ہاکی فٹبال اور والی بال پر توجہ دیں اور جواریوں سے قوم کو نجات دلائیں۔

ای پیپر دی نیشن