چوآسیدن شاہ(نامہ نگار)پاکستان سینٹرل مائینز لیبر فیڈریشن پنجا ب کے چیئرمین ر اسعید خٹک نے کہاہے کہ مائنز حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیائع انسانی المیہ ہے جو نہ صرف مائنز کمیونٹی بلکہ انسانیت کے لئے بڑا مسئلہ بن چکا ہے جسکی روک تھام بڑے پیمانے پر کرنے کی ضرورت ہے اُنھوں نے یہ بات اپنے دفتر چوآسیدن شاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی ۔انھوںبتایا کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق مائنز سیفٹی میں جدت لانے کی ضر ورت ہے اور اس سلسلہ میں سردار شیر علی خان گورچانی صوبائی وزیر معدنیات و کانکنی پنجاب اور بابر امان بابر صوبائی سیکرٹری معدنیات و کانکنی پنجا ب کے ساتھ حالیہ ملاقات میں فیڈریشن کی جا نب سے پیش کردہ تجاویز وسفارشات کاذکرکیا۔