کلرکہار ( نامہ نگار )عوا م کے وفد نے کلرکہار پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر انتظامیہ کی کاروائی عروج پر ہیں لیکن ابھی تک کوئی عملی کام نہ ہو سکا ہے سارا شہر پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے لیکن اس اہم بارے میں کسی اعلی انتظامی افسر نے کوئی کوشش نہ کی ہے اس کے علاوہ ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی نہ کی ہے اور نہ ہی ہوٹل مالکان نے عوام کو کھانے میں ریلیف فراہم کیا ہے لیکن تحصیل انتظامیہ کی سوشل میڈیا پر رسمی اور فوٹو سیشن تک کاروائیوں میں سب اچھا ہے ۔ لہذا عوام نے اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔