منڈی مویشیا ں آبا دی سے دو ر شفٹ کر دی گئی،سردا ر آفتا ب احمد 

 اٹک (نامہ نگار ) چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردا ر آفتا ب احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق منڈی مویشیا ں آبا دی سے دو ر شفٹ کر دی گئی جس کی بڑی وجہ کا نگو وائرس ہے ، پو رے اٹک شہر میں کسی بھی قسم کی منڈی مویشیا ں لگانے کی ہر گز اجا زت نہیں ہے ، اس سے قبل سیل پوا ئنٹ ریلو ے گرا ئو نڈ میں لگا یا جا تا تھا جبکہ کا نگو وا ئر س کی وجہ سے اب منتقل کر کے تین میلہ چوک حاجی شاہ رو ڈ منتقل کر دی گئی ہے ، ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے تین میلہ چوک میں منڈی مویشیا ں سیل پوا ئنٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ منڈی مویشیا ں میں جا نوروں ، مالکان اور خریدارو ں کے لیے تمام تر سہو لیا ت فراہم کی گئی ہیں جس میں سایہ دا ر شیڈز ، پینے کے ٹھنڈے پا نی اور بیٹھنے کے انتظا مات شامل ہیں ، اس کے علاوہ کانگو وا ئرس سے بچائو کے لیے لائیو سٹا ک کی ٹیمیں ہمہ وقت تیا ر ہیں اور رو زا نہ کی بنیا د پر جا نوروں کو سپرے کیا جا رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن