حسن ابدال(نمائندہ نوائے وقت ) 12جون کو پارلیمنٹ کے باہر ہونے والا دھرنا تاریخ رقم کر دے گا۔وفاق کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے نئی بھرتیوں کا اعلان کیا جائے۔غریب ملازمین کے ساتھ کوئی بھی نا انصافی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ہم جانوں کے نظرانے پیش کر کے اپنی ڈیوٹیاں نبھاتے ہیں مگر اس کے بدلے میں ہمارے لیے زندگی تنگ کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار لیبر یونٹی آف آئیسکو کے عہدیداران کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ہنگامی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کیا۔ مرکزی عہدیدار اشفاق احمد لائن سپرٹنڈنٹ ٹیکسلا۔اٹک سرکل کے چئیرمین ملک ممتاز احمد خان۔اٹک سرکل کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم چشتی ۔ملک شیر افضل۔حاجی مظفر اور عدنان بیگ سمیت دیگر عہدیداران نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفاق سے اپنا اور اپنے بچوں کے جینے کا حق مانگ رہے ہیں۔ہماری جانب سے کوئی ناجائز مطالبہ نہیں کیا جا رہا جو حکومت کے لیے پورا کرنا ممکن نہ ہو۔