احمد زبیر سیشن 2024-25 کے ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع مری منتخب

Jun 12, 2024

مری(نمائندہ خصوصی)احمد زبیر سیشن 2024-25 کے ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع مری منتخب،احتساب کے سلسلہ میں ایم ایس او مری کے سابقہ ذمہ دران کارکنان کی عدالت میں پیش ہوئے،گذشتہ روز بعد از نماز ظہر مری کے اندر ایم ایس او کا احتساب و انتخاب کا عمل ہوا جس کی صدارت ایم ایس او شمالی پنجاب کے ناظم عمومی محترم شرجیل احسن نے کی،احتساب میں ایم ایس او مری کے سابقہ ذمہ داران کارکنان کی عدالت میں پیش ہوئے،بعدازاں نئی ضلعی عاملہ تشکیل دی گئی جس میں احمد زبیر کو بطور ناظم، فہد عباسی کو بطور ناظم عمومی، ناظم اطلاعات طلحہ قاسمی، ناظم مالیات زاہد قریشی اور ناظم تربیتی امور کی ذمہ داریاں حنظلہ کو سونپی گئیں،حلف برداری کی تقریب کے بعد امت مسلمہ باالخصوص غزہ اور وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور تعمیر و ترقی کیلئے دعا بھی کروائی گئی۔

مزیدخبریں