موٹر سائیکل کھڑا کرنے کا تنازعہ، ایک شخص نے فائر کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا 

چک بیلی خان(نامہ نگار) عاقب فیاض نے پولیس کو بتایا کہ میں بشیر مارکیٹ چک بیلی خان میں ٹیلر ارسلان سے سلے کپڑے لینے کے لئے گیا اپنا موٹر سائیکل کھڑا کیا تو سامنے سے مبشر آگیا اورکہا کہ ادھر موٹرسائیکل کھڑا نہ کریں میں نے جواب دیا کہ کپڑے لینے آیا ہوں لے کر جا رہا ہوں اس نے مجھ سے گالم گلوچ شروع کر دی اور بھاگ کر چھت پر گیا اور بارہ بور رائفل لے آیا خرم اور نعیم چھڑانے کے لئے آئے تو مبشر نے سیدھا فائر کیا جو خرم کو ہاتھ پر اور نعیم کو ھپ پر لگا جس سے وہ زخمی ہو گئے پولیس نے مقومہ درج کر لیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن