اسلام آباد ( نامہ نگار ) چیئرمین الہادی یوتھ اینڈ ویلفیئر فورم پاکستان طاہر عباس نے کہا کہ بھارت میں جنونی ہندوئوں کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا تیسری بار اقتدار میں آنا مسلمانوں کیساتھ اقلیتوں کے لئے نقصان دہ ہے ، بی جے پی کے غنڈے سرکاری سرپرستی میں اقلیتوں کا ناطقہ بند کر دیں گے ۔خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ مودی کی 71رکنی کابینہ میں ایک بھی مسلمان وزیر شامل نہیں ، مسلمان دشمنی کا یہ بہت بڑا ثبوت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں نہ ہی کشمیری عوام کا استصواب رائے کے لئے اپنی پاس کردہ قراردادوں اور حال ہی غزہ میں جنگ بندی پر عمل در آمد کروانے میں ناکام ہوئی ہیں۔ اسرائیل نے بچوں، عورتوں ، بوڑھوں، تعلیمی اداروں ہسپتالوں کو نشانہ بنا کر ناقابل معافی جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ بھارتی شہریوں نے مودی کے انتہا پسند نظریات کومسترد کر دیا ۔ عالم اسلام کو آپس میں متحد ہو کر کفار کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔
بھارت میں جنونی ہندوں کا اقتدار اقلیتوں کیلئے خطرناک،طاہر عباس
Jun 12, 2024