حضرت شاہِ ہمدان حقیقی مبلغ اسلام تھے، پیر سید حیدر شاہ ہمدانی

Jun 12, 2024

 بوچھال کلاں(نامہ نگار)آستانہ عالیہ سگھر شریف شاہِ ہمدان اسلامک کمپلیکس میں شاہِ ہمدان کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہِ ہمدان حقیقی مبلغ اسلام تھے۔ آپ کی دعوت پر لاکھوں غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا۔ آپ کا کردار فکرِ صوفیاء  کے پاسبانوں اور خانقاہی نظام کے سجادہ نشینوں کے لیے بڑا مثالی تھا۔ آپ کی تحریریں قرآن و سنت کی حقیقی تفسیر ہیں۔ آپ نے واعظ و نصیحت تو فرمائی لیکن آپ کی وعظ و نصیحت سے بڑھ کر آپ کا کردار لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کرنے کا سبب بنا۔ آپ کو دنیا والی ولایت، والی کشمیر اور سفیر ِ اہلبیت کے نام سے یاد کرتی ہے۔اس کانفرنس کی صدارت سجادہ نشین سگھر شریف پیر سید حیدر علی شاہ ہمدانی نے کی۔ مقررین میں سید مقصود ہمدانی ،سید مبارک ہمدانی ،علامہ فتح محمد علوی، حافظ صابر ایوب نقشبندی ،سید قاسم علی ہمدانی، محمد بلال چشتی و دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالم اسلام آپ کی دعوتی تحریک کا مقروض ہے۔ 

مزیدخبریں