کلرکہار(نامہ نگار ) کلرکہار جو کہ بزرگ ہستیوں کی سرزمین ہے اور اس سے میاں محمد نواز شریف خود اور ان کے بزرگوار خصوصی عقیدت رکھتے ہیں اور میاں نواز شریف خود بطور وزیر اعظم کلرکہار کے گائوں بھر پور تشریف لا چکے ہیں نے خصوصی طور پر کلرکہار کی عوام کے لیے 14کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی کی گرانٹ منظور کی لیکن اس سے کلرکہار کی عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا اور اب حالت یہ ہے کہ کلرکہار کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور مہنگے داموںغیر معیاری پانی خریدنے پر مجبور ہیں اس مسئلے کے حل کے لیے میاں محمد نواز شریف کے دست راست اور معروف نعت خواس عبد الرزاق جامی نے خصوصی طور پر کمشنر راولپنڈی سے ان کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور ملاقات میں ان کو کلرکہار واٹر سپلائی کے بارے میں بریف کیا اس پر کمشنر راولپنڈی نے فوری طور پر ڈی سی چکوال کو بذریعہ ٹیلی فون اس مسئلے کو حل کرانے کے احکامات جاری کیے اور ایکسیئن پبلک ہیلتھ چکوال کو بھی ہدایت کی کی وہ فوری طور پر کلرکہار جا کر واٹر سپلائی کو فعال کریں اور مجھے رپورٹ دیں۔
عبد الرزاق جامی کی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال
Jun 12, 2024